Urdu
تازہ ترین دنیا

بھارت میں حجاب نہ اترنے پر بینک نے مسلم لڑکی کو پیسے نہ دیئے

نئی دہلی: بھارت میں مسلمانوں اور خصوصا خواتین کی زندگی دن بدن دشوار ہونے لگی ۔ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم خواتین کو بے حجاب کرنے کی مہم کرناٹکہ سے اب دیگرریاستوں میں بھی پھیلائی جارہی ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کے لیے روز ایک نیا امتحان جنم لینے لگا ہے ۔ سیکیولر بھارت انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے ۔ کرناٹک کے بعد مسلم خواتین کو بے حجاب کرنے کی مہم آہستہ آہستہ تمام بھارت میں پھیلتی جا رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بینک میں عملے کی جانب سے لڑ کی کو حجاب نہ اترنے پر پیسے دینے کا انکار کردیا ۔

بھارتی ریاست بہار میں ایک بینک میں حجاب پہن کرآنے والی مسلمان لڑکی کو بینک کے عملے نے حجاب اتارنے تک پیسے دینے انکار کردیا تاہم لڑکی نے بے حجاب ہونے سے انکار کردیا۔ یہ واقعہ بہاربیگوسرائے منصورچک کے بینک میں پیش آیا۔واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد میں موبائل فون سروس کی بندش پر مشاورت جاری ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کا قتل

Zaib Ullah Khan

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Hassaan Akif

Leave a Comment