اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہوگئی۔ریاست کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کو یقین بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ آئین کے تحت مذاکرات ہو رہے ہیں۔ معاہدے کے تحت ٹی ٹی پی سیز فائر معاہدے پر آمادہ ہوگئی،ریاست کی حاکمیت اور ملکی سالمیت کو یقین بنایا جائے گا۔
