Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں، چیئرمین پی پی

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے جمہوری، آئینی اور پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں ۔

کراچی میں چیئرمین پی پی بلاول زرداری بھٹو کی زیر صدارت سندھ سے منتخب پی پی پی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے لانگ مارچ کی تیاریوں سےمتعلق آگاہ کیا ۔بلاول زرداری بھٹواراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو الگ الگ اہم ٹاسک سونپ دیئے۔

اجلاس سے خطاب میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جمہوری اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔ ہم تحریک عدم اعتماد کے جمہوری، آئینی اور پرامن طریقے سے حکومت کی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثر ترین اپوزیشن کی ہے ۔ خوشی ہے اپوزیشن کی دیگر جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے مؤقف کی حمایت کررہی ہیں۔

Related posts

بھارت کو روس سے ایس-400 ایئرڈیفنس میزائل سسٹم کی فراہمی شروع

Hassam alam

دن میں 3 وقت گیس کی فراہمی، پیٹرولیم ڈویژن نے وضاحت کردی

Hassaan Akif

سکھوں نے نماز جمعہ کیلئے گردواروں کے دروازے کھول دیئے

Rauf ansari

Leave a Comment