Urdu
تازہ ترین کھیل

امن کا پیغام پھیلانے کیلئے کرتار پور میں بائیک ریلی کا اہتمام

ناروال :کرتار پور میں بائیک ریلی نکالی گئی ۔ پرجوش بائک رائیڈرز نے ریلی میں حصہ لیا ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری امن کی آشا ہے جسے دیکھنے کیلئے بائیکس پر ادھر کا رخ کیا ہے۔

بابا گرونانک کے دربار کرتار پور راہداری کو جانے والے 30 سے زائد بائیک رائیڈرز نارووال پہنچ گئے۔ ہیوئی بائیک پر سوار رائیڈرز خاصے خوش دکھائی دئیے۔ بائیک رائیرز لڑکے اور لڑکیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کی سیر کے باوجود کرتار پور راہداری دیکھنے کا ولولہ خاصا زیادہ تھا جس کو آج تقویت بخشنے جارہے ہیں۔

بائیک رائیڈرز کا مزید کہنا تھا کہ ان کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور کرتار پور اس کی نمایاں مثال ہے۔ خواتین بائیک رائیڈر کا بتانا تھا کہ وہ بابا گرونانک پہنچ کر گرین ٹری شجر کاری مہم کا حصہ بھی بنیں گے جہاں وہ اپنے حصہ کے پودے لگائیں گے تاکہ صاف اور شفاف ماحول پرورش پاسکے۔

Related posts

سعودی عرب میں پہلا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ سج گیا

Hassam alam

شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4لاکھ روپے برآمد

Rauf ansari

جذبہ خیرسگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

Rauf ansari

Leave a Comment