Urdu
پاکستان تازہ ترین

حکومت مخالف فیصلہ کن تحریک چلانے جارہے ہیں،بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسٹیٹ بینک خودمختاری بل اور دیگر آرڈینسز چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو نئے پاکستان کے عذاب سے نجات دلائیں گے، حکومت مخالف فیصلہ کن تحریک چلانے جارہے ہیں، پی ڈی ایم اپنے استعفوں کے آپشن سے پیچھے ہٹ کر ہماری عدم اعتماد والی حکمت عملی پر آئے تو مشترکہ جدوجہد کا امکان ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب بھی صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو ملک ٹوٹا ہے،اب صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑنے والے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی فروری میں اس لئے احتجاج کرنے جا رہی ہے کیونکہ ہمارے کارکنان اور عوام کا مطالبہ تھا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا اگر پی ڈی ایم اپنے موقف سے ہٹ کر عدم اعتماد کی اسٹریٹیجی پر آرہی ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ ہم مشترکہ جدو جہد کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سمیت زبردستی منظور کروائے گئے قوانین اور آرڈیننسز پر تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں،کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائیں گے۔

Related posts

سکھوں نے نماز جمعہ کیلئے گردواروں کے دروازے کھول دیئے

Rauf ansari

حسان خاور کا سانحہ مری پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

Hassaan Akif

Leave a Comment