Urdu
پاکستان تازہ ترین

جمہوریت کا ترجمہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد: پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پر تمام جیالوں اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد، اب پاکستان میں جمہوریت کا ترجمہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے پی پی پی نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے بھی ملک و قوم کو بیش بہا اسٹریٹجک تحفے دیئے۔ بلاول بھٹو ںے کہا کہ وہ آج ان تمام جیالوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کے کاز کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ،ان جیالوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھائے، قید و بند، جلاوطنی اور غیرجمہوری قوتوں کے اسپانسرڈ میڈیا ٹرائیلز کے سامنا کیا۔

آج تجدیدِ عہدِ نو کا دن ہے کہ ہم عوام کے حقِ حاکمیت کے لیئےجدوجہد جاری رکھیں گے،خواتین کی آزادی، اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت کے لیئے سرگرم عمل رہیں گے،جمہوری اداروں کو بااختیار اور آئین کی حکمرانی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کی انتھک جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے۔

بلاول بھٹو ںے کہا کہ ملک سے ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کا خواب حقیقت میں بدلنے والا ہے وقت آگیا ہے کہ اب پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو پاوَں جمانے دیا جائے اور لاڈلہ سازی کا خاتمہ کیا جائے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا

Rauf ansari

کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا، ایک جاں، ایک زخمی

Rauf ansari

لاہورہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

Hassam alam

Leave a Comment