Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

استعفیٰ دیدو ورنہ جیالے جمہوری حملہ کرنے ڈی چوک آرہے ہیں، بلاول بھٹو

گوجر خان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے استعفیٰ دیدو۔ ورنہ جیالے جمہوری حملہ کرنے ڈی چوک آرہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام سے دھاندلی کی گئی ہے۔ ووٹوں پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔اب ہم عوام کی مدد سے پہلے اس کو نکالیں گئے۔ اور پھر اپنی حکومت بنائیں گئے۔

گوجر خان میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائد عوام کو پھانسی دینا ایک سازش تھی۔ اور وہ سازش دراصل وفاق اور عوام کے خلاف تھی۔ پیپلز پارٹی ہیمشہ وفاق کی علامت رہی ہے۔ اور اٹھارویں ترمیم میں چاروں صوبوں کو ان کا حق دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل سے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ یہ عوام کو ریلیف نہیں صرف تکلیف دیتے ہیں۔ ریلیف صرف ارب پتی افراد کے لیے ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا اس عوامی مارچ کا حصہ بنے۔ یہ جمہوریت کا قافلہ ہے۔ اس کے ساتھ چلے۔ ڈی چوک پر پوری اپوزیشن اور پورا ملک ہوگا۔

انشاءاللہ جیت ہماری ہوگی۔ جیت چاروں صوبوں اور ملک کی ہوگی۔

Related posts

سینیٹ اجلاس میں سانحہ مری پر بحث، اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

Rauf ansari

فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

بلوچستان اسمبلی میں شیرانی کے جنگلات میں آتشزدگی سے متعلق قرار داد

Rauf ansari

Leave a Comment