Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے تو عمران خان جیسی پارٹی کیسے جیتے گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہبلدیاتی انتخابات میں ادارے غیر سیاسی رہے ہیں، اور اگر ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے تو عمران خان جیسی پارٹی کیسے جیتے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن میں ادارے نیوٹرل رہے۔ اس پر خان صاحب کو پریشانی اور شکایت ہے، وہ مہم چلا رہے ہیں، ریاستی ادارے نیوٹرل نہ رہیں کیونکہ ایسا ہوا تو ان کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب سے ایک دن قبل یہ سارے سندھ ہائی کورٹ جمع ہوئےتھے کہ الیکشن سے بھاگیں،ابھی تو آغاز ہے، یہ ہمیشہ روتے رہیں گے۔ سندھ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی اور پیپلز پارٹی نسلوں سے سندھ میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں فتح حاصل کی۔ جیالے ماضی میں آمریت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے خلاف دھاندلی ہوتی تھی جبکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو روکنے کے لیے بھی دھاندلی کرائی جاتی تھی۔ یہ جانتے ہیں ادارے نیوٹرل رہے تو ان کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی اور انہیں ادھر بٹھایا گیا لیکن اب جب ہم جیت گئے تو بھاگنے والوں کا رونا دھونا شروع ہو گیا۔ ہم نے آمر کا وقت دیکھا اور مقابلہ کیا۔

Related posts

رینجرز اہلکاروں کا قتل، عدالت نے عذیر بلوچ اور شیرو کو رہا کردیا

Rauf ansari

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز

Hassam alam

وفاقی حکومت اورپیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب،ہڑتال کی کال واپس

Hassam alam

Leave a Comment