Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے جب بھی لانگ مارچ کیا ہے، وقت کے ظالم کو سیاسی نقصان پہنچایا ہے، بلاول بھٹو

سرگودھا: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے آمر ایوب اور یحییٰ کا مقابلہ کیا، جنرل ضیاالحق کا مقابلہ کیا، آمر پرویز مشرف کا مقابلہ کیا۔ آج اس ظالم، سلیکٹڈ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف میدان میں نکلے ہیں۔

سرگودھ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو ڈیل کرنے جارہے ہیں، اس کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام کو اٹھانا پڑے گا۔ پیپلز پارٹی نے جب بھی لانگ مارچ کیا ہے، وقت کے ظالم کو سیاسی نقصان پہنچایا ہے، عوام کا اعتماد حکومت سے اٹھ گیا ہے، پارلیمان سے بھی حکومت کو نکالا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا جمہوریت ہماری سیاست، مساوات ہماری معیشت اور شہادت ہماری منزل ہے۔ ہم اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتے۔ ہم نے آمر ایوب، یحییٰ، ضیاالحق اور آمر پرویز مشرف کا مقابلہ کیا۔ آج اس ظالم، سلیکٹڈ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف میدان میں نکلے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو ڈیل کرنے جارہے ہیں، اس کا بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام کو اٹھانا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے آستانہ سیال شریف پر حاضری دی اور صاحبزدگان سے پیر حمیدالدین سیالوی کی تعزیت بھی کی۔

Related posts

نجی کمپنیاں ڈیزل بحران کی ذمہ دار ہیں، پیٹرولیم ڈیلرز

Rauf ansari

پانچ نومبر سے ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند کردینگے،عبدالسمیع خان

ibrahim ibrahim

الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کےخلاف درخواست، انٹراکورٹ اپیل کے ساتھ سننے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment