Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے فلڈ رسپانس پلان کا اجرا آج کیا جائے گا

حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے پاکستان فلڈ رسپانس پلان کا اجرا آج (تیس اگست) کو کیا جائےگا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو وزارت خارجہ میں تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے جاری کیئے گئے بیان کے مطابق پاکستان فلڈ رسپانس پلان کا اجرا حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے آج (30 اگست) کو کیا جائےگا۔ ایف آر پی کی لانچنگ تقریب اسلام آباد اور جنیوا میں بیک وقت ہوگی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو وزارت خارجہ میں تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس کا ویڈیو پیغام چلایا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال بطور ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی چیئرمین تقریب سے خطاب کریں گے۔

عاصم افتخار کے بیان کے مطابق ایف آر پی این ڈی ایم اے سے مشاورت کے بعد ترتیب دیا گیا ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ اختر نواز اجلاس کے شرکا کو سیلاب کے نقصانات اور متاثرین کے حوالے بریفنگ دیں گے۔

Related posts

صحت کارڈ صرف خاندان کے سر براہ کو ملے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

Rauf ansari

وزیراعظم بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

Hassam alam

پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Hassam alam

Leave a Comment