Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہمیں زراعت، سڑکیں اور روزگار بحال کرنا ہے، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کے ساتھ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 335 ملین سے زائد کی فصلیں تباہ ہوئیں ہیں جبکہ سندھ میں روڈ نیٹ ورک تباہ ہو گیا ہے۔ ہمیں زراعت، سڑکیں اور روزگار بحال کرنا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ڈونر ایجنسیوں اور ڈپلومیٹس کے ساتھ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 784فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔335ملین روپے کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ صوبے بھر میں بارشوں کی باعث وسیع تر روڈ نیٹ ورک ختم ہو گیا ہے۔ سڑکوں کی تعمیر پر 860 ملین روپے کا خرچ آئیگا۔ ہمیں زراعت، روڈ نیٹ ورک، لوگوں کا روزگار اور معیشت بحال کرنی ہے۔ زرعی زمینوں کی بحالی کے لیئے زرعی مشینری کی سخت ضرورت ہوگی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ڈونرز اور سفارتکارون کو سیلاب متاثرین کے لیئے ایک ملین خیمے، 3 ملین مچھردانیاں، 2 ملین راشن بیگ، ایک ملین کچن سیٹ کی ضرورت بتائی۔

Related posts

فیول ایڈجسٹمنٹ، 200 یونٹ کے بجائے تمام صارفین کو ریلیف دینے کا حکم

Hassam alam

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Zaib Ullah Khan

روس نے چین سے فوجی و معاشی امداد کی درخواست کردی

Hassam alam

Leave a Comment