Urdu

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم گھبرا چکے ہیں۔ گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔ عمران خان غیر جمہوری آدمی ہے۔ عمران کی سیاست ہمیں بحرانوں سے نہیں نکال سکتی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ عدم اعتماد معاشی بحران کے خلاف ہے۔ اور عدم اعتماد اس خارجہ پالیسی کے خلاف ہے جس نے پاکستان کو دنیا بھر میں تنہا کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف فکس میچ میں یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی گنتی پوری کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی پی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اس وقت صرف دھاندلی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم اسے کسی صورت دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے منڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ہم صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ پارلیمان کے نمائندوں سے ووٹ کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ منتخب نمائندے کو حق ہے وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرے۔

Related posts

بجلی بنانے کیلئے مقامی وسائل کو استعمال کیا جائے،وفاقی کابینہ

ibrahim ibrahim

شاہ محمود قریشی کا فارن فنڈنگ میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بلانے کا مطالبہ

Hassam alam

ارکان اسمبلی کے الاؤنسز میں اضافے پر حکومتی اور لیگی ارکان ایک پیچ پر

Rauf ansari

Leave a Comment