وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔
