پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کی بھاری قیمت ادا کی ہے، بلاول بھٹو زرداری

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سیلاب سے کروڑوں افراد متاثر ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہیں۔ سیلاب کی تباہی ملکی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ ہے۔ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کی بھاری قیمت ادا کی۔

قمبر شہداد کوٹ سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا سیلابی صورت حال کے باعث کروڑوں افراد متاثر ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہیں۔ دنیا کو ایک ہوکر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا دنیا کا کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا قومی آفت سے مل کر نکلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More