Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول بھٹو کا 17 دسمبر کو کراچی کے مختلف اضلاع میں احتجاج کا اعلان

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے 17 دسمبر کو کراچی کے مختلف اضلاع میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ہر پاکستانی مشکلات میں ہے،آئی ایم ایف ڈیل اسی طرح چلتی رہے گی تو عوام تکلیف میں رہیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سترہ دسمبر کو پیپلزپارٹی کراچی کے مختلف اضلاع میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔جبکہ ستائیس دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئی قانون سازی میں گزشتہ نظام سے زیادہ ذمہ داریاں دی جارہی ہیں، نئے قانون کے تحت پراپرٹی ٹیکس نظام بلدیاتی حکومت کو دے رہے ہیں، پراپرٹی ٹیکس سے مقامی لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی سطح پر حکومت کا مقابلہ ہر سیاسی میدان میں کررہے ہیں، کراچی کو سنبھال سکتے ہیں، کراچی کو اس کا حق دلا سکتے ہیں۔

Related posts

ٹی ایل پی کے 32 کارکنان جرم ثابت نہ ہونے پر بری

Hassaan Akif

ایلون مسک کا ٹوئٹر ٹیم میں شامل ہونے سے انکار

Hassam alam

سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بجلی کا مسئلہ درپیش ہے، خرم دستگیر

Rauf ansari

Leave a Comment