Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان مہنگائی روکنے کے لئے عملی اقدامات کریں یا پھر گھر جائیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ بڑھتی مہنگائی اور گھٹتی آمدنی کے بحران کو روکنے کے لئے عمران خان عملی اقدامات کریں یا پھر گھر جائیں۔

ایک بیان میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر بحران پر نوٹس لے کر آخر میں “میں کیا کروں” کا اعلان کرکے نئے بحرانوں کو پیدا کرنا شروع ہوجاتے ہیں، آج ملک میں عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اس کی صرف ایک وجہ عمران خان کی نااہلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بڑی بڑی باتیں کرکے اقتدار حاصل کرنے والے عمران خان کہ پاس بحرانوں کے حل کے لیے نہ کوئی وژن ہے اور نہ کوئی منصوبہ، قوم مہنگائی کی صورت میں تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ادا کررہی ہے جس کا ازالہ اگلی کئی حکومتوں کو کرنا ہوگا۔

Related posts

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات روک دئیے

Hassam alam

مذاکرات کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے، عمران خان

Rauf ansari

افغانستان کی معاشی تباہی کے اثرات دیگر ممالک پربھی پڑیں گے، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

Leave a Comment