Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کمر کس لیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں گلگت بلتستان ایگزیکٹوز کا زرداری ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان کے پی پی پی عہدیداران نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ پی پی گلگت کے عہدیداران نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عام آدمی کی آواز ہے۔ ملک بھر کے عوام 27 فروری کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے، عوام کو ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھادے۔ عوام کمر کس لیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔

Related posts

کورونا وائرس سے مزید 7 اموات

Hassam alam

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی

Hassam alam

حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیلئے چند لوگوں کی ضرورت ہے

Hassam alam

Leave a Comment