Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

29 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر کو پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔

پی پی پی کے چیئرمین نے لاڑکانہ میں سچل کالونی کا دورہ کیا، اس دوران اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، بلاول کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا گیا، حل سے متعلق تجاویز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بلاول اس دوران ضلع کے مسائل کے حل کے حوالے سے کارکنان و عہدیداران و معززین سے مکالمہ کرتے رہے اور مسائل کی نشان دہی پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے بعد عوام کو ایسے بحرانوں میں پی پی پی کا کردار یاد دلانے کی ضرورت ہے۔ پی پی پی دور میں نہ صرف روزگار ملا بلکہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بھی اضافہ ہوا۔

پی پی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جمعہ 29 اکتوبر کو پی پی پی کے تحت ہونے والا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا، عوام کو اپنے جمہوری و معاشی حقوق چھین کر لینا ہوں گے۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 04 افراد جاں بحق

Hassam alam

قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

Hassam alam

حکومت تین سالوں میں قرض کی سطح 40 ارب ڈالر پر پہنچا چکی ہے، شہباز شریف

Rauf ansari

Leave a Comment