اسلام آباد: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کیمپس پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسر سمیت متعدد سپاہیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے شہروں میں پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشگردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی قاتل ہے۔ریاستی عملداری کو چیلینج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری قومی خودمختاری کی حفاظت کے عزم کی دلیل ہے۔پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
پی پی پی چیئرمین نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔