Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عدم اعتماد پیش ہونے پر پورے پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، بلاول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان مذہب کارڈ استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ خان صاحب کی مدینہ کی ریاست اخلاقیات پر مبنی نہیں۔ سیاست میں مذہب کو نتھی نہیں کرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اتنا بزدل ہے کہ ہمارا مقابلہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ عدم اعتماد پیش ہونے پر پورے پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آخرکار تحریک عدم اعتماد کا پراسس شروع ہوچکا ہے۔ خان صاحب بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی کارڈ نہیں صرف عوام کی مرضی چلے گی۔ حکومتی ترجمانوں کی باتوں پر توجہ نہ دیں یہ لوگ جا رہے ہیں۔ خان صاحب کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ہمارا فوکس ہے۔ عدم اعتماد مکمل ہونے پر صوبوں کی طرف توجہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سمیت کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ پرویزالٰہی کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قوم کے سامنے لائیں گے۔ ہماری گنتی پوری ہے اب پلس میں جا رہے ہیں۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں آصف زرداری نے شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کی تصدیق کردی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں شہباز شریف وزیراعظم ہوں گے۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

Hassam alam

احتساب عدالت نے پیراگون کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی

Rauf ansari

کنزیومر کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ قید کی سزا سنادی

Rauf ansari

Leave a Comment