Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول نے لاڑکانہ میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دے دیئے

لاڑکانہ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کے سر سے چھت چھین رہی ہے۔ یہ ملک پاکستان کے عوام کا ہے ۔ دکھ ہوتا ہے کہ گجر نالہ کو ریگولرائز کرنے میں مشکل پیش آتی ہے مگر لیکن بنی گالا کو ریگولرائز کرنے میں مشکلات نہیں ہوتی ۔ جب سے یہ ظالم حکومت آئی ہے تب سے غریبوں کے سر سے چھت چھینی جا رہی ہے ۔

لاڑکانہ میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب میں بلاول زرداری بھٹو نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر عمل کر رہے ہیں۔ لاڑکانہ کی طرح سندھ بھر میں چالیس سال سے رہائش پذیر لوگوں کی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

بلاول نے کہا کہ وزیر اعظم نے معمولی پیسے دے کر بنی گالہ کو ریگولرائز کر لیا مگر غریب عوام کے ساتھ ایسا نہیں ہوا بلکہ انہوں نے غریبوں سے چھت چھینی۔ گجر نالہ اورنگی ٹاؤن کو ریگولرائز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کوشش ہے کہ غریبوں کو ان کا حق دیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ نوکری پیشہ سفید پوش آدمی کا کیا قصور ہے۔ نسلہ ٹاور جیسی مثال آپ کے سامنے ہے ۔امیر کا فائدہ اور غریب کے نقصان والا پاکستان کون چاہتا ہے ۔ اگر عوام چاہتیے ہیں کہ وہ پاکستان کے ہر طبقے کو اس کا حق ملے تو عوام ان کا ساتھ دے ۔عوام نے ساتھ دیا تو وہ پاکستان بنائیں گے جس میں عام عوام کو اس کا حق دیا جائے گا۔

بلاول نے کہا کہ ان کے نانا نے انہیں آبائی جائیداد زمین دی اور ان کی کوشش ہے کہ امیر غریب کے درمیان فرق کو ختم کیا جائے ۔ان گھروں کے مالکانہ حقوق آپ کا وہ اثاثہ ہے جو آپ آگے اپنے بچوں کو دیں گے تاکہ ان کی زندگی آسان اور سہل ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جو سفر لاڑکانہ کے کچی آبادیوں میں مالکانہ حقوق دینے کا شروع کیا ہے وہ پورے صوبے میں عملدرآمد کریں گے۔

Related posts

قومی اسمبلی کے 8حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو کروانےکا اعلان

Nehal qavi

عمران خان نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے،رانا ثناء اللہ

ibrahim ibrahim

صدر عارف علوی کو مستعفی ہوجانا چاہیے،رانا ثنااللّٰہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment