Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول زرداری کو پاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں، علی زیدی

کراچی: سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ بے نظیر کی پارٹی اب بیرونی سازشوں کے لیے استعمال ہورہی ہے۔ بلاول زرداری محترمہ کی جدو جہد پر اپنے والد کی سیاست بیچ رہے ہیں، بلاول 15 سال کی ناقص کارکردگی کے بعد پھر بھٹو کے نام پر ووٹ مانگے پہنچ گئےہیں۔

بلاول زرداری کی تقریر پرعلی زیدی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کو پاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر اس وقت پیپلز پارٹی امپورٹڈ حکومت حملہ آور ہے، اس امپورٹڈ حکومت کے دور میں جو ہورہا ہے پوری قوم دیکھ رہی ہے، بلاول اپنے والد کو احتساب سے بچانے کے لیے سازش کا حصہ بنے، بلاول بتائیں کہ مہنگائی کے خلاف مارچ کب کریں گے؟۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ میں جلسہ انتخابی قوائد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے، لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے، لاڑکانہ میں سینکڑوں بچے ایڈز کا شکار ہوئے، بلاول لاڑکانہ کی عوام کو چورن بیچنا بند کریں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول زبردستی فیٹف کا سہرا اپنے سر لینے کی کوشش کررہے ہیں، عوام کو حقائق معلوم ہیں کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پی ٹی آئی کی کاوشیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کررہی ہے، الیکشن کمیشن خاموشی سے سارا تماشا دیکھ رہا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی

Nehal qavi

اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باوجود اسکول بند نہیں ہوں گے

Hassam alam

مقامی مارکیٹ میں سوناسستا، عالمی بازار میں مہنگا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment