لاہور: پنجاب کے وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے بلاول زرداری کا لانگ مارچ دن بہ دن شارٹ مارچ میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ بلاول زرداری جانتے ہیں لانگ مارچ کا انجام ناکامی و نامرادی کے سوا کچھ نہیں ہے اس لیے بلاول زرداری اسمبلیاں توڑنے کیلئے ترلے منتیں کر رہے ہیں ۔
پنجاب کے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کا لانگ مارچ ، شارٹ مارچ میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔
