Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل دینے کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی اورسینیٹ کا مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل منظور ہوگئے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل منظور کرلیا گیا ۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو اپیل کا حق دینے کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ ڈالے گئے۔

تحاریک منظور کیے جانے پر اپوزیشن کی ووٹنگ کو چیلنج کی درخواست کی گئی لیکن اسپیکر نے اپوزیشن کی درخواست مسترد کرکے کارروائی جاری رکھی۔اسپیکر کے فیصلے کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ۔ ایوان میں صورتحال کشیدہ دھکم پیل اور اراکین میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔اپوزیشن احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئی۔

Related posts

لاہور ہائیکورٹ کا 20 دسمبر سے اسکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم

Hassam alam

فواد چوہدری کو بھی مہنگائی کا احساس ہونے لگا

Rauf ansari

افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment