Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق سے متعلق سابقہ حکومت کی ترامیم ختم کر دی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا۔بل کی منظوری کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور دوہری شہریت کے حامل اورسیز پاکستانیوں کو گزشتہ حکومت کی جانب سے دیا گیا ووٹ کا حق ختم کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے وسائل دستیاب نہیں تھے اور اپوزیشن کی مزاحمت کے باوجود بِل پاس کیے گئے تھے۔

Related posts

وزیر خارجہ کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ، کل ملاقات ہوگی

Rauf ansari

لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، شہباز شریف

Hassam alam

گرین شرٹس کی آسٹریلیا کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment