Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سےبشپ آف کینٹبری کی ملاقات

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےبشپ آف کینٹبری ،چرچ آف انگلینڈ کےسربراہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور بشپ آف کینٹبری کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی، مذہبی اورباہمی ہم آہنگی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے قیام اور ترقی میں مسیحی بھائیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں قابل قدر کام کیا۔

Related posts

امریکی قونصل خانہ کھولنے پر اسرائیل کو ویٹو کرنے کا حق نہیں، فلسطینی اتھارٹی

Rauf ansari

خانیوال پی پی206، ضمنی الیکشن کے غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری، مسلم لیگ نون آگے

Rauf ansari

آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ،‏ یادگار شہدا پرحاضری

Rauf ansari

Leave a Comment