Urdu
پاکستان تازہ ترین

پشاور:قصہ خوانی بازارمیں مسجد میں دھماکہ،30افراد شہید

پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار میں مسجد کے اندردھماکے میں 30 افرادشہید ہوگئے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے، ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں،تنگ گلیوں کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات ہے،سیکیورٹی اہلکاروں نےدھماکےکےبعدعلاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا، خودکش حملہ آور نے پولیس پر فائرنگ کی اور مسجد میں داخل ہو گیا جس کے بعد وہ منبر تک پہنچ گیا جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 50 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہوا۔دھماکے سے متاثرہ مسجد کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

Related posts

تحریک انصاف کا کراچی میں جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان

Hassam alam

تمام ممالک سے تجارتی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ منسوخ کر دیا

Nehal qavi

Leave a Comment