Urdu
تازہ ترین دنیا

افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکہ، بائیس افراد جاں بحق اور چالیس زخمی

افغانستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بائیس افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئےہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مغرب کی نماز کے دوران یہ حملہ ہوا، جس میں مسجد کے امام بھی مارے گئے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ بدھ کی شام کو ایک مسجد میں ہوا۔ زوردار دھماکے سے متعدد افراد ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر اس حملے سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں، لیکن جانی نقصان سے متعلق ابھی تک کسی نے بھی صحیح تعداد فراہم نہیں کی ہے۔ بعض رپورٹوں کے مطابق کم از کم 22افراد جان بحق اور 40سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Related posts

کورنگی میں ڈاکوؤں کا ناکہ،خواتین کی بے حرمتی، 100 سے زائد لٹ گئے

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے سرمایہ کاری آئے گی

Hassam alam

لاہور میں سادہ روٹی 12 اور نان 18 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment