فیصل آباد میں بھائی نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا ۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
فیصل آباد کے تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں بھائی کی فائرنگ سے بہن اور بھانجی ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازعہ پر مشتعل ہو کر فائرنگ کی۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چالیس سالہ عذرا اور 16 سالہ رابعہ ہوئی ہے۔ مزید کارروائی کے لیئے لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔
