براڈ شیٹ کا مالک کاوے موسوی نیب کا مجرم ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی براڈ شیٹ کے مالک جو خود نیب کے مجرم ہیں ان کی گواہی پر پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ براڈشیٹ کے مالک کی گواہی پر پریس کانفرنس بوکھلاہٹ کا اظہار ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا ثبوت بینک اکاؤنٹس اور لندن کے مہنگےاپارٹمنٹس ہیں۔کیلیبری فونٹ کا جعلی حلف نامہ ہویا مریم کے بیانات ہر لفظ کرپشن چھپانے کا بیانیہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More