Urdu
پاکستان تازہ ترین

عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی بجٹ میں اہم اقدامات کااعلان

اسلام آباد :حکومت نے عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دینے کیلئے وفاقی بجٹ میں اہم اقدامات کااعلان کردیا ۔ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن پر اشیاء کی سبسڈی کیلئے 12 ارب روپے مختص، نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 250 ارب روپے سے بڑھا کر 364 ارب روپے کردی ۔بجٹ میں ماحولیاتی تبدیلی کے لیے 10 ارب، ڈیموں کی تعمیر کے لیے 100 ارب، بجلی کے شعبے کے لیے 73 ارب، توانائی ، آبی وسائل کے لیے 183 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم 250 ارب روپے سے بڑھا کر 364 ارب روپے کردیاہے، بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام کا دائرہ ایک کروڑ بچوں تک بڑھانے کا اعلان کیا، نو ارب روپے سے 10 ہزار طالب علموں کو بے نظیر انڈر گریجویٹ اسکالرشپ دی جائے گی، ایچ ای سی کے لیے اکتالیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن پر اشیاء کی سبسڈی کیلئے 12 ارب روپے مختص کی گئی ہے، 5 ارب روپے کی اضافی رقم رمضان پیکج کیلئے مختص کی گئی ہے،اگلے مالی سال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 90 لاکھ خاندانوں کو بے نظیر کفالت کیش ٹرانسفر پروگرام کی سہولت میسر ہوگی جس کیلئے 266 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ فصلوں اور مویشیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے 21 ارب روپے رکھے ہیں۔ جب کہ زرعی شعبے میں معیاری بیجوں کی فراہمی کے لیے 11 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کراچی میں پانی کی کمی دور کرنے کے لیے کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لیے 20 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے پیش نظر کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 40 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے خاندانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےجوہ نافذ العمل ہے۔

Related posts

عامر لیاقت کی میت بغیر پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے

ibrahim ibrahim

عمران نے بجلی پر26سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا، مفتاح اسماعیل

Rauf ansari

شہبازشریف اور فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Rauf ansari

Leave a Comment