Urdu
تازہ ترین کاروبار

حصص بازار میں مندی، ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ245پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار102پربند ہوئی۔ دوسری جانب ڈالر اور سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کےدوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔ مارکیٹ245پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار102پربند ہوئی۔دن بھرمجموعی طورپر340 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔186کے شیئرز میں کمی جبکہ128کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔آج مارکیت کی بلند ترین سطح 41,458 جبکہ کم ترین سطح 41,068 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں پھر ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر2 روپے 38 پیسے کے اضافے204.56 سے 206.94 پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2روپے کے اضافے سے 205 روہے سے 207 روپے پرپہنچ گیا۔

دوسری جانب ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ سونا1500 کے اضافے سے فی تولہ سونا1لاکھ 42ہزار900 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 1286روپے کے اضافے سے1 لاکھ 22 ہزار514روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی 4ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا1803 ڈالر پرآگیا۔

Related posts

یوکرین پر حملہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، نیٹو چیف

Hassam alam

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ہی سنائے جانے کا امکان

Hassam alam

Leave a Comment