Urdu
تازہ ترین کاروبار

حصص بازار میں مندی، سونا مہنگا، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی رہی۔ مارکیٹ 468پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار297پربند ہوئی۔ سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔مارکیٹ 468پوائنٹس کی کمی سے 41ہزار297پربند ہوئی۔دن بھرمجموعی طورپر343 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 182 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ136کےشیئرز میں اضافہ ہوا۔ مندی کے باعث آج مارکیٹ میں 1عشاریہ 12فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,813 جبکہ کم ترین سطح 41,119 رہی۔

سونے کی قیمت میں350روپے کا اضافہ ہوگیاجسکے بعدفی تولہ سونا 1لاکھ 41ہزار850روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 300 روپے کےاضافے سے1لاکھ21ہزار613 روپے ہوگئی اسیطرح عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1826 ڈالر پرپہنچ گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا۔ انٹربینک میں ڈالر1روپے 75پیسے کی کمی سے206.87 سے 205.12 پربند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈیڑھ روپے کی کمی سے206 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 205روپے پرآگیا۔

Related posts

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا

Hassam alam

ایکنک کی 448 ارب روپے مالیت کے 4 بڑے منصوبوں کی منظوری

Rauf ansari

حصص بازار میں تیزی، 100 انڈیکس میں 806پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment