Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب سے بزنس کمیونٹی کو کوئی مشکلات نہیں ہونگی، جاوید اقبال

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ نیب بزنس فرینڈلی ادارہ ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سیّد رضا حیدر نقوی کی قیادت میں سات رکنی وفد سے ملاقات میں چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہاکہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ نیب بزنس فرینڈلی ادارہ ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ نیب نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے کیسز ایف بی آر کو ریفر کر دیئے۔

جاوید اقبال نے کہاکہ نیب کے کسی اقدام سے بزنس کمیونٹی کیلئے نہ پہلے مشکلات پیدا ہوئیں اور نہ اب ہوں گی کیونکہ نیب ہمیشہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان کی ترقی، معیشت کی بہتری، محنت، دیانتداری اور قانون کے مطابق کام کرنے والے بزنس کمیونٹی کے افراد کی ہم قدر کرتے ہیں ۔ بے بنیاد پروپیگنڈہ سے بالاتر اپنی تر توانائیاں ملکی معیشت کی ترقی صرف کریں ۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ چار سالوں میں 539 ارب روپے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر نہ صرف برآمد کئے بلکہ ہزاروں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین، دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے حوالے کئے جس پر انہوں نے نیب کا شکریہ ادا کیاو منڈی بہاؤالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے نیب کی ملک کو کرپشن فری بنانے کیلئے کوششوں کو سراہا۔

Related posts

ملتان میں کیمیکل فیکٹری میں زیریلی گیس کا اخراج، ایک چینی انجینئر جاں بحق

Rauf ansari

سندھ ہاؤس ضمیر فروشی کا مرکز بنا ہوا ہے، مراد سعید

Rauf ansari

مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Hassaan Akif

Leave a Comment