Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزراء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے متعلق نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف کو وزیردفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ رانا ثنااللہ وزیر داخلہ ہونگے۔حناربانی کھر کوزیر مملکت برائے خارجہ امور کا قلمدان سونپا گیا ۔

کابینہ ڈویژن کے نو ٹیفکیشن کے مطابق نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف وزیردفاع،رانا ثنااللہ وزیر داخلہ،خواجہ سعد رفیق وزیرریلوے و ہوا بازی جبکہ رانا تنویر وزیر تعلیم ہونگے۔پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ وفاقی وزیر آبی وسائل ،نوید قمر وزیر تجارت ،شازیہ مری کو وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ کا قلم دان دیا گیا ہے ۔

نو ٹیفکیشن کے مطابق مولانا اسعد محمود کو وفاقی وزیر مواصلات بنادیا گیا۔عبدالواسع کو ہاوسنگ اینڈ ورکس کی وزارت کا قلمدان دے دیا گیا۔مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی بنادیا گیا ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود وفاقی وزیر سیفران،امین الحق آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن جبکہ فیصل سبزواری بحری امور کے وزیر ہونگے ۔

اسرار ترین کو دفاعی پیداوار کا قلمدان دیا گیا جبکہ شاہ زین بگٹی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول ہونگے ۔طارق بشیر چیمہ کو نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی وزارت دے دی گئی۔

Related posts

خانیوال، ٹرالر کی زد میں آ کر تین نوجوان جاں بحق

Nehal qavi

ایف بی آر کو نئی ویلیوایشن کا سرکلر فوری واپس لینے کی ہدایت

Rauf ansari

شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Hassam alam

Leave a Comment