Urdu
تازہ ترین دنیا

کینیڈا میں درجنوں مظاہرین گرفتار

اوٹاوا: کینیڈا کی پولیس نے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے اور ٹرکوں کے ذریعے سڑکیں بند کرنے والے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ متعدد ٹرکوں کو بھی سڑکوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جب کہ اس دباؤ میں کئی مظاہرین اب دھیرے دھیرے اپنا احتجاج ختم کرتے جا رہے ہیں۔
پولیس کو امید ہے کہ یوں گزشتہ تین ہفتوں سے جاری اس احتجاج کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ جس دوران دارالحکومت اوٹاوا کی جانب آنے والی کئی اہم سڑکیں بلاک ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کم از کم سو افراد کو حراست میں لیا گیا ہیں۔ جب کہ تقریبا دو درجن ٹرک بھی سڑکوں سے ہٹا دیے گئے۔

Related posts

سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 1500 روپے کا مزید اضافہ

Rauf ansari

پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی، شیخ رشید احمد

Nehal qavi

ویمن ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

Hassam alam

Leave a Comment