اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گلمر نے ملاقات کی ہے ۔ہائی کمشنر نے وزیر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے کینیڈین ہائی کمشنر ونڈی گلمر نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطہ کی عمومی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو مظبوط بنانے اور کینیڈین کمپنیز کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔حنا ربانی کھر کا پاکستانی طلباء کے لئے کینیڈین ویزا کے اجراء میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ۔
