Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کچھ اداروں سے آنکھ میں آنکھ ڈال کربات نہیں کرسکتے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ ادارے ایسے ہیں جن سے آپ آنکھ میں آنکھ ڈال کربات نہیں کرسکتے ہیں۔ نواز شریف سے براڈ شیٹ نے نہیں کسی اور نے معافی مانگی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی زیر صدارت ہوا ۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے بتایا کہ نیب نے اب تک 882ارب روپے کی ریکوریز کی ہیں۔ ہاؤسنگ سوسائیٹز اور مضاربہ کے ایک لاکھ 77 ہزار متاثرین کی اشک شوئی کی ہے اور ان میں25 ارب روپے تقسیم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے حکم پر آڈٹ بھی کروایا ہے۔ کچھ آڈٹ نے خامیوں کی نشاندہی کی ہیں لیکن وہ خامیاں قانون سازی سے تعلق رکھتی ہیں وہ آپ کی صوابدید ہے وہ جو بہتر سمجھتے ہیں ۔چیئرمین رانا تنویر نے کہاکہ تین ماہ میں چالیس ارب روپے کے فیگرز آپ نے کہے اس کی وضاحت کی جائے کہ اتنے کم عرصہ میں ریکوریاں کیسے بڑھ گئی ہیں ۔

جس پر نیب حکام نے بتایاکہ اکتوبر میں بہت سی لینڈ ریکور کی گئی ہے کچھ ریکوریاں ڈائریکٹ ہوتی ہیں کچھ ریکوریاں ان ڈائریکٹ ہوتی ہیں ۔یہ اثا ثوں کی مد میں ریکوریا ں ہوئی ہیں جس کا میکانزم ریونیواتھارٹی نے طے کرنا ہوتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہاکہ مجھے ڈائریکٹ ریکوریوں کے حوالے سے بتائیں جو ماضی میں لوٹا گیا ہے اس کے بارے بتائیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ براڈ شیٹ کا بھی بریک ڈاؤن دے دیں۔براڈ شیٹ نے معافی مانگی ہے جس پرچیئرمین نیب نےکہا کہ اس معاملے پر جسٹس عظمت سعید کا کمیشن بنا ہے اسکے ٹی او آر بنے تھے اس پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پہلے پڑھ لیں جس نے معافی مانگی ہے وہ براڈ شیٹ نہیں کوئی اور ہے وہ آپ بھی جانتے ہیں میں سیاسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔

Related posts

امریکی خوشنودی میں حکمران آخری حد تک جانے کو تیار ہیں، سینیٹر شہزاد وسیم

Hassam alam

لوگ ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، شہباز شریف

Hassam alam

منی لانڈرنگ ریفرنس:گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل

ibrahim ibrahim

Leave a Comment