Urdu
کھیل

آسٹریلیا کی ٹیم آسان نہیں، بابراعظم، ہماری ٹیم مضبوط ہے، پیٹ کمنز

راولپنڈی میں پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ کو کھیلا جائے ، دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی ورچوئل پریس کانفرنس۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے، آسٹریلوی قائد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم فیورٹ نہیں پر مضبوط ضرور ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے ان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم نے بھی پلاننگ کی ہے ، انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔بابراعظم کا کہنا تھا کہ راول پنڈی میں بھرپور پریکٹس کی، کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ بھی کھیلا تو اچھی تیاری ہے، دو کھلاڑی ان فٹ ہوئے ایک کو کورونا ہوا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ پر اعتماد ہوں بھرپور فائٹ کرکے نتائج دیں گے، شاہین آفریدی اچھا پرفارم کررہے ہیں، نسیم شاہ، اظہرعلی اور فواد عالم بھی بھرپور فارم میں ہیں۔

ورچوئل کانفرنس میں آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے تمام ٹکٹ بک گئے جو خوشی کی بات ہے، فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کا مزہ آتا ہے۔پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ میں آسٹریلیا کو فیورٹ نہیں کہوں گا، پاکستان کے تین کھلاڑی نہیں ہے لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں سمجھیں گے،انٹر نیشنل ٹیموں کے پاس پورا اسکواڈ ہوتاہے دوسرے کھلاڑی آ کر بہتر کر سکتے ہیں۔پیٹ کمنز نے کہا کہ ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا ہے ،کن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا ہے؟ اس کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے ۔

Related posts

پی سی بی نے پی ایس ایل 7 کیلئےامپائر اور میچ ریفری پینل کا اعلان کردیا

Rauf ansari

پی ایس ایل کا میدان آج سے شائقین سے بھرا ہوگا

Hassam alam

ٹی 20 ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment