Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

رکن اسمبلی کو دھمکیاں، سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خان بھٹی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف رسول نے درج کرایا ۔

مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف رسول کی درخواست پر پولیس نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر آئے اور دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی نے من پسند بھرتیاں کروا رکھی ہیں۔ملزمان نے تمام تر معاملے سے پیچھے ہٹنے کو کہا ہے۔

اندراج مقدمہ پر سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسمبلی افسران کے خلاف ایف آئی آر انتہائی مضحکہ خیز ہے۔پنجاب حکومت اسمبلی افسران کے خلاف پولیس کا بدترین استعمال کر رہی ہے۔

Related posts

وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

Hassam alam

سندھ اسمبلی:تجاوزات کے معاملے پر قانون سازی کے لیے قرارداد منظور

ibrahim ibrahim

ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف

Rauf ansari

Leave a Comment