Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مقدمات سے عمران خان کی مقبولیت بڑھے گی، فیاض چوہان

لاہور: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قوم نے دیکھا مسجد نبوی واقعہ کو بنیاد بنا کر پنجاب میں توہین مذہب کے مقدمے درج کروائے گئے۔ ان مقدمات سے عمران خان کی مقبولیت بڑھے گی۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسجد نبوی واقعہ کو بنیاد بنا کر پنجاب میں توہین مذہب کے مقدمے درج کروائے گئے۔شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق کو گرفتار کیا گیا۔ شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایفی ڈرین کیس کے ہیرو نے کل پریس کانفرنس میں غلط الفاظ استعمال کیے۔ ہم پر جو الزامات ہیں وہ دم توڑ الزامات ہیں۔ہم سے پہلے والے وزیراعظم بھی 15 فیصد دیکر تحفہ گھر لیکر گئے۔عمران خان نے 50 فیصد توشہ خانہ کو دیا۔کل ایفی ڈرین کے ماہر نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بھی کئی وڈیوز موجود ہیں۔حاجی رانا ثناء اللہ مذہب کے ٹھیکدار کی وڈیوز بھی موجود ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے میرے آستانہ عالیہ سے کام کروائے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والے کو انعام دیں گے۔ شیخ رشید کے ساتھ نکلوں گا اور دیکھوں گا کہ کون ہاتھ لگاتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امریکی پالیسی یہ ہے کہ سی پیک کو روکا جائےفاکس کی وڈیو موجود ہےجس میں بیرونی سازش کے بارے میں بتایا گیا۔90 فیصد عوام یہ سمجھتی ہے چوروں نے عمران خان کو ہٹایا ہے۔

Related posts

برطانیہ میں پہلی بار یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد

Hassam alam

کورونا کی یومیہ شرح ایک فیصد پر آگئی

ibrahim ibrahim

مولانا اور شہباز کی عمران خان کو زبان قابو میں رکھنے کی تنبیہ

Rauf ansari

Leave a Comment