Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 233 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں، فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریونیو سے متعلق مقدمات ہائیکورٹ نہیں بلکہ ایف بی آر کے اپنے وکلا کی ٹیکنی کیلیٹیز کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آر اور ہم آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے سامنے پیش ہوئے ہیں ۔ اجلاس میں اچھا ماحول رہا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشورے دیئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 233 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں ۔چیئرمین ایف بی آر نے 13 مقدمات کو زیادہ اہم قرار دیا ۔ اجلاس میں ان مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس اور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے مشاورت ہوئی ۔

فواد چوہدری نے کہاکہ جسٹس اطہر من اللہ پاکستان کے چند بہت بڑے ججز میں سے ہیں ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان کی خوشحالی کی طرف بہت بڑا قدم اٹھایا ہے ۔امید ہے باقی عدالتیں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کریں گی ۔

Related posts

بلوچستان کے ضلع چاغی اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری خزانہ کو تبدیل کردیا

Rauf ansari

چیف الیکشن کمشنر سے شبلی فراز کی ملاقات، الیکٹرونک ووٹنگ پر گفتگو

Rauf ansari

Leave a Comment