Urdu
جرائم

کراچی:کیش وین چوری کیس میں اہم انکشاف

کراچی میٹھادر میں کیش وین سے مبینہ طور پر 20 کروڑ 50 لاکھ روپے رقم چوری کا کیس، گرفتار مرکزی ملزم حسین شاہ سے تفتیش میں چوری شدہ رقم سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔ تفتیشی ذرائع نے ملزم حسین شاہ اور ساتھیوں نے وین سے جو 7پیٹیاں اٹھائیں ان میں 19 کروڑ 40 لاکھ روپے ہونے کا دعوی کردیا ۔

کراچی میٹھادر میں کیش وین چوری کیس میں گرفتار مرکزی ملزم حسین شاہ سے تفتیش میں چوری شدہ رقم سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے جس کے مطابق ملزم حسین شاہ اور ساتھیوں نے وین سے جو 7پیٹیاں اٹھائیں ان میں 19 کروڑ 40 لاکھ روپے تھے،ہائی روف وین میں جگہ نہ ہونے کے باعث رقم سے بھری ایک پیٹی کیش وین میں ہی چھوڑ گئے تھے۔

سیکیورٹی کمپنی نے مقدمے میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے چوری ہوجانے کا دعویٰ کیا تھا،ملزموں کے فرار اور پولیس کو اطلاع دینے کے دوران مبینہ طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے غائب کردئیے گئے۔ ملزم حسین شاہ نے پولیس کو بتایا کہ کیش وین میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی نہیں چھیڑا، پولیس پہنچی تو وین میں نصب کیمرہ بھی غائب تھا۔ پولیس نے رقم کی مبینہ خرد برد کے معاملے پر سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

لاہور انارکلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

Hassam alam

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، چھ دہشتگرد گرفتار

Hassam alam

لاہور میں تاجر کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Rauf ansari

Leave a Comment