Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نون لیگیوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم کی، بھنگڑے ڈالے

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ نون کے کارکنان نے ملک کے مختلف شہروں میں جشن منایا ۔ لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ۔

سپریم کورٹ کافیصلے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں لیگی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کومبارکبادی۔ لیگی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا ۔

مسلم لیگی کارکنوں نے کہا کہ آج قانون اور آئین کی جیت ہوئی ۔سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ثابت کیا کہ حق اور سچ کی جیت ہمیشہ ہوتی ہے۔ نیازی حکومت سے عوام کی جان ہمیشہ کے لیے چھوٹ گئی۔

کارکنا ن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ اور اسمبلیاں تحلیل کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا جو ناکام ہوگیا ہے ۔ مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت بنائے گی ۔ن لیگ عوام کو ریلیف فراہم کرے گی ۔

Related posts

مریم نواز کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، فرخ حبیب

Hassaan Akif

کراچی:نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ،نوجوان ہلاک

ibrahim ibrahim

آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 106روپے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment