امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے کے لیئے ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی سینٹکام کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سینٹ کام کمانڈر جنرل ایرک نے جمعہ دو ستمبر کو پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فون پر رابطہ کیا جس میں جنرل ایرک نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ٹیم پاکستان روانہ کی جائے گی جو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگائے گی اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی میں مددگار اقدامات کرنے کے لیئے جائزہ لے گی۔ ٹیم یو ایس ایڈ کے حوالے سے بھی بات کرے گی۔