پشاور: کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کیلئےتقریب کا انعقاد کیا گیا جس شہدا کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سمیت فوجی افسران نے شرکت کی۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کی تقریب منعقد کی گئی۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں شہدا کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سمیت فوجی افسران نے شرکت کی ۔
کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں منعقدہ تقری میں43 شہدا کو تمغہ بسالت،5 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) جبکہ 15 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔