Urdu
پاکستان تازہ ترین

گورنر پنجاب کی عارف علوی سے ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔۔گورنر پنجاب نے ڈاکٹر عارف علوی کو یونیورسٹیز اصلاحات اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کے بارے بتایا ہے۔

اس موقعے پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صدر عارف علوی کو بتایا کہ یونیورسٹیزکوسیاسی مداخلت سےمکمل پاک کیاجارہاہے ۔ اور یونیورسٹیوں میں معیاری تعلیم کیلیےامریکی یونیورسٹیز کےساتھ مل کراقدامات کررہے ہیں ۔ اور آب پاک اتھارٹی کے 1500منصوبے مارچ میں مکمل ہوں گے۔

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کوسراہا ۔ اور ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی مضبوطی کیلئے حکومتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے۔ میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Related posts

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

Hassam alam

کے پی میں جے یو آئی کی حکومت کے وقت فواد چوہدری پیدا بھی ‏نہیں ہوئے تھے، حافظ حمد اللہ

Hassaan Akif

کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والے عمران نیازی نے سب سے زیادہ کرپشن کی ہے، شازیہ مری

Hassaan Akif

Leave a Comment