Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ڈیفنس یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد: چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ تعلیم انسانوں میں مہذب طرز عمل کو جنم دیتی ہے جو کہ ایک صحت مند معاشرتی نظام کی بنیاد ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں عصری علوم کی فیکلٹی میں گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کورس میں کامیاب ہونے والے شرکاء میں ڈگریاں، میڈل اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے کورس کے شرکاء کوبھرپور شرکت اور دلچسپی پر مبارکباد دی۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے انتہائی سازگار ماحول میں معیاری تعلیم کی فراہمی کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کورونا جیسے مشکل حالات میں بھی بغیر کسی توقف کے تعلیمی سرگرمیوں کو موثر طریقے سے جاری رکھنے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی ٹیم کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔

جنرل ندیم نے گریجویشن مکمل کرنے والے طلباء ان کے قابل فخر والدین اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو تعلیمی کیریئر میں اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس سے قبل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔

Related posts

نواب شاہ میں آئل ٹینکر نہر میں جا گرا، ڈرائیور جاں بحق

Rauf ansari

اپوزیشن لیڈر کا ارکان اسمبلی کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ

Rauf ansari

آٹا سستا نہ کیا تو اپنے کپڑے بیچ کر سستا کروں گا، وزیراعظم

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment