Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف بدعنوانی، منی لانڈنگ اور بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی کے ریفرنسز ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر کیے ہیں تاکہ ان بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے اور تمام بدعنوانی کی ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے درخواست کر رہا ہے۔ نیب قانون کے مطابق فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے،اس کا کسی فرد، گروپ یا سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس کا تعلق صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا جو لوگ میڈیا میں اپنی معصومیت کا دعوی کرتے ہیں،انہیں متعلقہ احتساب عدالتوں سے یہ درخواست کرنی چاہیے کہ ان کے مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سنے جائیں،جہاں قانون اپنی راہ اپنائے گا۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب نے اکتوبر 2017 سے اکتوبر 2021 کے دوران بدعنوان عناصر سے بالواسطہ اوربلاواسطہ طور پر 539 ارب روپے ریکور کیے ہیں جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں ریکارڈ کامیابی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں،نیب ہیڈکوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے معیاری مقداری نظام وضع کیا گیا ہے،اس اقدام کے تحت ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے جو ادارہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کارآمد ثابت ہوا ہے۔

Related posts

وزیراعظم اور گورنر سندھ کی ملاقات، ترقیاتی امور پر گفتگو

Rauf ansari

ای وی ایم سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے، شبلی فراز

Hassaan Akif

برطانوی وزیراعظم کا اومیکرون کے غیر معمولی پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار

Rauf ansari

Leave a Comment