Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو وائٹ کالرکرائم اورمیگا بدعنوانی کے مقدمات کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنہوں نے معصوم پاکستانیوں کےاربوں روپے ہڑپ کئےاوربدعنوانی کی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،قانون کے تحت نیب کی کسی فرد،جماعت یا ادارے سے کوئی وابستگی نہیں بلکہ یہ وابستگی ملک اور اپنے فرائض کی انجام دہی سے ہے۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ یہ ملکی ترقی کی راہ میں نہ صرف بڑی رکاوٹ ہے بلکہ مستحق لوگوں کو ان کے حق سے بھی محروم کرتی ہے۔پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو تمام مسائل کی جڑ ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت ایک جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس میں آگاہی، روک تھام اور نفاذ شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیب کے طریقہ کار کی از سر نو تشکیل اور عین درستگی نے نیب کی ساکھ کو بڑھایا ہے اور ادارہ بدعنوانی کی تمام اقسام اور اشکال کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ قومی احتساب بیورو دوسروں کے احتساب کے ساتھ ساتھ خود احتسابی پر بھرپور یقین رکھتی ہے،نیب کرپشن اور بدعنوانی کے میگاکیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔

Related posts

غلطی اور غلطی کی تصیح دونوں لاڈلے کے حق میں، مریم نواز

Hassam alam

شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

Hassam alam

کراچی:شاہ فیصل کالونی میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment